اپوزیشن جلسے میں مصروف، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس جمعہ کو ہونگے،اپوزیشن کے بائیکاٹ کا امکان

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس (آج)جمعہ کو ہونگے، قومی اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے چار بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کا اجلاس دن ساڑھے دس بجے طلب کر لیا گیا ہے،قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ کا امکان ہے، اپوزیشن جماعتیں پاکستان ڈیموکریٹک

الائنس ( پی ڈی ایم ) کے زیر اہتمام گجرانوالہ میں شرکت کریں گی جبکہ سینیٹ کے اجلاس میں بھی اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف مہنگائی کے خلاف اور ٹائیگرز فورس کو اختیارات دینے کے معاملہ پر احتجاج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ( جمعہ ) کو طلب کر لئے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے چار بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کا اجلاس دن ساڑھے دس بجے طلب کر لیا گیا ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ کا امکان ہے، اپوزیشن جماعتیں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس ( پی ڈی ایم ) کے زیر اہتمام گجرانوالہ میں شرکت کریں گی جبکہ سینیٹ کے اجلاس میں بھی اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف مہنگائی کے خلاف اور ٹائیگرز فورس کو اختیارات دینے کے معاملہ پر احتجاج کیا جائے گا، سینیٹ کے اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف کردار کشی کے معاملہ پر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی رپورٹ پیش کی جائے گی، اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں اور بل پیش کئے جائیں گے، اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پر اظہا ر خیال کیا جائے گا، اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ رپوٹیں اور آڈٖٹ کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close