ایک کام تو اچھا ہوا، زینب الرٹ پورٹل لانچ کر دیا گیا پورٹل پولیس کی روایتی غفلت کا خاتمہ کرے گا، الرٹ ملنے پرپولیس فوری رسپانس کرے گی

اسلام آباد(آئی این پی) وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے زینب الرٹ پورٹل لانچ کر دیا ، یہ پورٹل پولیس کی روایتی غفلت کا خاتمہ کرے گا، الرٹ ملنے پرپولیس فوری رسپانس کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے زینب الرٹ پورٹل لانچ کر دیا ، زینب الرٹ پورٹل بچوں کے تحفظ کے لئے لانچ کیاگیا

ہے ، زینب الرٹ ایپ زینب کے والد نے لانچ کی۔اس موقع پر بریفنگ میں کہا گیا کہ الرٹ فوری طورپرڈی پی او کو ملے گا، یہ پورٹل پولیس کی روایتی غفلت کا خاتمہ کرے گا، الرٹ ملنے پرپولیس فوری رسپانس کرے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیک الرٹ روکنے کیلیے بھی میکنزم بنایاگیاہے، مستقبل میں جامع پالیسی لائی جائیگی۔زینب کے والد نے تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بچوں کے تحفظ کیلئے قانونی سقم دورکرنیکی ضرورت ہے، سزانہ ہونیکی وجہ سے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، میرے پاس اب بھی بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات آرہے ہیں۔اس سے قبل شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا تھا زینب الرٹ ایپ پی ایم ڈی یوکے اشتراک سے لانچ کی جارہی ہے ، وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن1099 بھی دستیاب ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں