اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم کے جلسہ کے روز قومی اسمبلی اور سینٹ کااجلاس کا بلانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر مین سینٹ اور سپیکر بھی فریق بن چکے ہیں ،یہ عوام کے مسائل حل کر نے کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں ،وزیر اعظم خود کہہ رہا ہے فوج
اور ایجنسیز وزیراعظم پر نظر رکھتی ہیں ، بیان سے نوازشریف کے بیانیہ کو تقویت ملتی ہے ،عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ،گوجرانوالہ کے جلسے کثیر تعداد شرکت کریگی ۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ (آج) جمعہ کو ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا جلسہ ہو رہا ہے ، انتظامیہ نے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تاہم ناکام ہوئی ،مجبور ہو کر جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ جلسہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ نہ کنٹینر کام آئیں گے اور نہ رکاوٹیں ۔ انہوںنے کہاکہ میں اور اپوزیشن جیل سے نہیں گھبراتے، فتح جمہوریت کی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ آج عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ،حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے آج ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر نے (آج)جمعہ کوقومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا ،پی ڈی ایم کا جلسہ ہو رہا ہے ،یہ عوام کے مسائل حل کرنے کے سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سپیکر بھی پی ڈی ایم کے جلسے میں فریق بن چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سینٹ کا اجلاس بھی بلالیا ،یہ وہ رویہ ہے جس نے جمہوریت کو کمزور کر دیا گیا ہے ،ہماری تحریک اسی کے خلاف ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہو۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہم ان سے کہتے ہیں جواب دیں کہ انہوں نے عوام کے لیے کیا کیا ،جو کرپشن آج ہو رہی ہے وہ پچھلے تہتر سال میں نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے گردگھیرا عوام نے اب تنگ کر دیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں