کورونا کی وجہ سے 8 ماہ سے بند ٹرینیں اور اسٹیشن بحال کرنے کا اعلان، کرایوں کے حوالے سے اہم اعلان

بہاولپور (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا کی وجہ سے بند ٹرینوں اور اسٹیشنوں کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے تمام ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل اور اسٹاف کو بھی بحال کرنے کا اعلان کیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کیلئے 60 میں سے 40 بوگیاں تیار ہیں۔

ریلوے کرایوں میں کمی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے 8 ماہ ٹرین سروس بند رہی لہٰذا ریل کے کرائے کم نہیں ہوسکتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close