اپوزیشن پر نیا اٹیک، 25ارب روپے کی کرپشن کا نیا اسکینڈل، گل ودھ گئی ہے، فیاض الحسن چوہان کے چوکے چھکے

لاہور(پی این آئی)اپوزیشن پر نیا اٹیک، 25ارب روپے کی کرپشن کا نیا اسکینڈل، گل ودھ گئی ہے، فیاض الحسن چوہان کے چوکے چھکے، فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نارووال کے ارسطو سن لیں، گل واقعی ودھ گئی اے، پہلے آل شریف کی ساڑھے نو ارب کی منی لانڈرنگ ثابت شدہ ہوئی، اب ایک کمپنی کی 25

ارب روپے کی کرپشن سامنے آگئی۔ آئندہ دنوں میں مزید انکشافات ہوں گے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گوجرانوالہ جلسے کے حوالے سے ن لیگی قائدین کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ستمبر 2017 میں نواز شریف کے تاحیات نااہل ہونے کے بعد ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کو کھڑا کیا گیا۔ نارووال کے ارسطو گل واقعی ودھ گئی اے، بیگم صفدر اعوان نے جاتی عمرہ بیٹھ کر سرکاری خزانے سے 2 ارب 55 کروڑ کی رقم اس الیکشن کو جیتنے پر لگا دی۔ حیرت کی بات ہے اس پونے تین کروڑ کے ٹینڈر اکتوبر میں اور ٹھیکے نومبر میں طے پائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close