گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں شروع، کارکنوں کا جوش و خروش

گوجرانوالہ (پی این آئی)گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں شروع، کارکنوں کا جوش و خروش، گوجرانوالہ میں سیاسی پارہ ہائی ہے اور پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔پینا فلیکسزبھی آویزاں ہیں اور80فٹ لمبے24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے۔ ایس او پیز کے تحت کرسیاں چھ فٹ کے فاصلے

سے لگائی جائیں گی۔کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا تو انتظامیہ کارروائی کرے گی۔ جلسے کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ بغیر ماسک اور سینیٹائزر کوئی کارکن جلسہ گاہ نہیں جاسکے گا۔پی ڈی ایم کا کوئی رہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا۔ پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی۔ جلسے میں ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی۔جلسہ دوپہر تین بجے شروع ہوگا اور رات بارہ بجے تک اسے ختم کرنا ہوگا۔ معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔پی ڈی ایم کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے این او سی کے بغیر کارنرمیٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں بغیراجازت کارنر میٹنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close