کارکنوں کی گرفتاریاں، مسلم لیگ ن کے سرکاری ایکشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، فریق کس کس کو بنا ڈالا؟

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) نے کارکنوں کی گرفتاریوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی اور ہوم سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست مسلم لیگ (ن)لائرز فورم کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گوجرانوالہ جلسے کی وجہ سے رہنمائوں

اور کارکنان کو پکڑا جا رہا ہے، پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے کنٹینر کھڑے کر کے راستے بند کیے گئے ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ (ن) لیگ رہنمائوں اور کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریاں روکنے کا حکم دیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close