پی ڈی ایم کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی، معاہدہ طے پا گیا، شرائط کیا ہیں؟ تفصیلات جانیئے

گوجرانوالہ(پی این آئی)پی ڈی ایم کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی، معاہدہ طے پا گیا، شرائط کیا ہیں؟ تفصیلات جانیئے، پی ڈی ایم کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی، انتظامیہ کے ساتھ طویل نشست میں 28 نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔ جناح اسٹیڈیم پی ڈی ایم انتظامیہ کے حوالے کر

دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جلسے کے دوران کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے، بغیر ماسک اور سینیٹائزر کوئی کارکن جلسے میں داخل نہیں ہو سکتا۔معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close