ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ملک بغیر پالیسیوں کے چل رہا ہے، ن لیگی لیڈر نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی)ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ملک بغیر پالیسیوں کے چل رہا ہے، ن لیگی لیڈر نے بڑا دعویٰ کر دیا، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک بغیر پالیسیوں کے چل رہا ہے۔حکومت کی پالیسی صرف حزب اختلاف کو گرفتار کرنا ہے۔ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے

ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں ہمارا جلسہ کامیاب ہو گا اور عوام حکومت کے خلاف جلسے میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ملک بغیر پالیسیوں کے ہی چل رہا ہے۔ حکومت نے ڈھائی سال میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر داد دی جا سکے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کی صرف ایک ہی پالیسی ہے اور وہ ہے قومی احتساب بیورو (نیب) کو حزب اختلاف کے خلاف استعمال کرنا۔ نیب پوری حزب اختلاف کو جیل میں ڈالنے کی پوزیشن میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے جلسے کی بات ہوئی حکومت کانپنے لگی ہے۔ تحریکیں ختم نہیں ہوتیں بلکہ زور پکڑتی ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کوعز ت دو۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہو چکی ہے اور ہر شخص موجودہ حکومت سے تنگ ہے۔ اس ملک میں کوئی گورننس نہیں ہے بلکہ ایک ٹولہ بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیب کے چیئرمین کو ویڈیو کیس میں یرغمال بنایا ہوا ہے اور وہ جیل کے خوف سے پوری حزب اختلاف جو جیل بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر حزب اختلاف کے خلاف منصوبہ بندی کرتے ہیں کہ اب کس کو جیل بھیجنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close