اسمبلیاں توڑ دو، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صدر مملکت کو خط لکھا جائیگا مگر صدر مملکت کیا کہیں گے؟بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) وزیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی وزیراعظم کی سفارش پر بھی اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر برائے اطلاعات سید ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے صدر مملکت کو اسمبلیاں توڑنے کا کہا جائے گا۔اپوزیشن کی تحریک کے

آغاز کے بعد عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا خط لکھیں گے، لیکن صدر عارف علوی اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے۔میڈیا کو خبر دے رہا ہوں کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کے بعد وزیراعظم صدر کو لکھیں گے کہ اسمبلیاں توڑ دو لیکن صدر اسمبلیاں بھی نہیں توڑیں گے۔ ناصر شاہ کہتے ہیں پی ڈی ایم اے کا احتجاج تو ابھی شروع نہیں ہوا کہ وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔16 تاریخ سے ملک گیر مشترکہ اپوزیشن کا احتجاج شروع ہوگا،وفاقی حکومت کے وزرائے ہر بات پر این آر او کی بات کریں رہے ہیں,چاہے وہ آٹے کے نرخ ہوں یا مہنگائی کی بات ہو، ہمیں وفاقی حکومت یہ بتائے کہ ان سے این آر او کون مانگ رہا ہے، آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔وفاقی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے سندھ حکومت کو ذمہ دار قرار دے رہی ہے ، سندھ میں گندم کے اپنے ذخائر موجود ہیں اس لئے ہم نے آنے کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف 16 اکتوبر سے تحریک کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے ابتدائی مرحلے میں ملک کے مختلف شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔جلسوں کا سلسلہ گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کے جلسے سے کیا جائے گا، جبکہ اس کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ جلسے کے سلسلے کے بعد اسلام آباد کا رخ کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو جلسے کرنے کی اجازت دی جائے گی، لیکن قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close