آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام،سندھ کے وزیر نیب سکھرمیں پیش ہوگئے ، ہر سوال کا جواب دوں گا

سکھر(این این آئی)رکن سندھ اسمبلی صوبائی وزیر سہیل انور سیال نیب آفس سکھرمیں پیش ،اپنے اوپر لگائے گئے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزامات پر تحریری جواب جمع کرادیا ،میری ایک پن بھی آؤٹ آف ایف بی آر نہیں ،صوبائی وزیر کی نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق قومی احتساب

بیورو سکھر کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں طلب کیے جانے پر سندھ کے وزیر آبپاشی سہیل انور سیال آج نیب آفس سکھر میں پیش ہوئے جہاں پر نیب افسران نے ان سے سوالات کیے جسکا صوبائی وزیر نے تحریری جواب جمع کرادیا نیب آفس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے کہا کہ مجھ پر جو الزمات لگائے گئے ہیں وہ میرے سیاسی مخالفین نے لگائے ہیں اور واضح طور پر جس چیز کا ذکر کیا جارہا ہے وہ میرے والد صاحب پہلے ہی ڈکلیئر کر کے ہیں مجھ پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں ان کو وقت جھوٹا ثابت کرے گا نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے وہ جب بھی مجھے بلائیں گے میں پیش ہوں گا ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاس سنگل پن بھی آؤٹ آف ایف بی آر نہیں ہے میرے پاس نیب کے ہرسوال کا جواب موجود ہے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سیاسی ماحول گرم ہے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو بابائے بحران قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سے وہ آئے ہیں ملک میں آٹا ،چینی ،بجلی اور دیگر چیزوں کا بحران ہے بارشیں ،کورونا اور ٹڈی دل سمیت دیگر قدرتی آفات آرہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم پنی قیادت کے حکم پر اپنے اوپر لگنے والے ہر الزام کا جواب دینے کو تیار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close