نیازی نے نیازی کی تاریخ دہرائی ہے ، عالمی آقائوں کی ایماء پر سازش کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے ،مولانا فضل الرحمان نے سخت الزمات لگا دیئے

سکھر(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ قائد جمعیت و پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت نے ملک کو سنگین معاشی بحران سے دوچار کر دیا ہے ، نیازی نے نیازی کی تاریخ دہرائی ہے ، عالمی آقائوں کی ایماء پر سازش کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے ،

موجودہ حکمرانوں نے عوامی مینڈنٹ پر ڈاکہ ڈلا ، چور چور کا شور مچا کر اپنی چوری چھپانے کی کوشش کو ہم نے ناکام بنایا دھمکیاں دیکر ہمیں خاموش کرانے والے احمقوں کی دنیا میں رہے ہیں ہمارا احتساب بہت ہو چکا اب حکمراں اپنے احتساب کیلئے تیار ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم آر ڈی کی تحریک میں سکھر جیل میں ساتھ جیل کاٹنے والے جے یو آئی کے سنیئر رہنما مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، صوبائی کونسل کے رکن مولانا عبدالحق مہر سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کرکٹ کھیلنا جانتا ہے اور ہم تحریک چلانا جانتے ہیں یہ دھمکیاں اپنے رکھیں ، انہوں نے کہا کے دھاندیلوں کے زریعے لائی گئی حکومت کو دو سال تک دھونس دھمکیوں کے زریعے زبردستی چلایا گیا ، پی ٹی آئی انصاف کی قاتل ہے ، حکومت کے ترجمانوں نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ، نیازی کے پاس افواء ساز فیکٹریاں ہیں ، لوگوںکے وسوسے انتشات پیدا کرنے کی مشینری حکمرانوں کے پاس ، اپوزیشن کا اتحادشیطانی حکومت کیلئے موت کا پیغا ثابت ہوگا ، پی ڈی ایم کے قیام بعد جعلی حکومے کے پائوں اکھڑنا شروع ہو گئے ہیں حکمرانوں کے بیانئے تبدیل ہو رہے ہیں بھانت بھانت کی بولیاں حکمرانوں کی حواس باختگی کا مظہر ہے ، قانون کی بات کرنے والے خود قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم انتشار کا نہیں اتحاد کیلئے قائم ہوا ہے ، عمراں خان پاکستان کے گوربا چوف ہیں وہ اپنی ناہلیوں اور ناکامیوں کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا چاہتے ہیں ا س کانام ایس سی ایل میں ڈالا جائے ، مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے صرف ملک بلکہ بلکہ خطے کیلئے سیاسی گیمز چینچیر ہے امریکہ کی تشویش ہماری آزادی خود مختاری کء خلاف ہے اور ہمیں اس پر تشویش ہے۔۔۔ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close