واشنگٹن(پی این آئی)پاکستانیوں کے لیے بری خبر ،عالمی مالیاتی فنڈ نے اس سال کے دوران مہنگائی اور بیروزگاری میں بڑے اضافے کی پیشن گوئی کر دی،عالمی مالیاتی فنڈ نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں مزید اضافے کی پیشن گوئی کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کی مجموعی پیداوار یعنی جی ڈی پی کی شرح منفی سے بہتر ہو کر ایک فی صد ہونے کی توقع کے باوجود رواں برس پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں 10 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ہوگا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ برس مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں 2021 میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 4 اعشایہ 5 فیصد سے بڑھ کر 5 اعشاریہ 1 فیصد ہونے کا بھی خدشہ ہے۔اس بات کا انکشاف عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے دنیا کے تمام ممالک کی معیشت کے حوالے سے متعلق ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے جس میں کرونا وائرس کے اثرات کے تناظر میں آئندہ پانچ سال تک کی معیشت کے اندازے لگائے گئے ہیں۔ اس سے قبل عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں بھی پاکستان میں غربت بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جاچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں