ترکش ائیر لائن اپنے جہاز وں میں کیا لارہی ہے ؟ پاکستان کا ائیر لائن کیخلاف ایکشن لینے کا عندیہ

اسلام آباد (پی این آئی )ترکش ائیر لائن اپنے جہاز وں میں کیا لارہی ہے ؟پاکستان کا ائیر لائن کیخلاف ایکشن لینے کا عندیہ دیدیا ، سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) کا کہنا ہے کہ ترکش ائیر لائن کورونا ٹیسٹ کے بغیر متعدد مسافروں کو پاکستان لا رہی ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت ترکی کیٹیگری بی میں شامل ہے، جس کے تحت ترکی سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا منفی ٹیسٹ لازم ہے۔جیوز نیوز کے مطابق سی اے اے کا کہنا ہے کہ ترکش ائیرلائن مسافروں کو پاکستان لانے سے قبل ان کا کورونا ٹیسٹ لازم کروائے، مسافروں کا کورونا ٹیسٹ 96 گھنٹوں سے زائد عرصے کا نہ ہو۔حکام کا کہنا ہے کہ کورونا منفی ٹیسٹ کے بغیر مسافروں کو پاکستان لانا ہماری پالیسی کے خلاف ہے، آئندہ خلاف ورزی پر ائیر لائن کے خلاف پینل ریگولیٹری ایکشن کے تحت کاروائی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close