گوجرانوالہ، پی ڈی ایم کے جلسے میں 24 گھنٹے باقی، پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز، اپوزیشن جماعتوں نے خفیہ تیاریاں شروع کر دیں

گوجرانوالہ /لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں پی ڈی ایم کے 16 اکتوبرکوگوجرانوالہ میں اعلان کردہ جلسے سے پہلے پولیس نے پکڑ دھکڑ اور چھاپہ مارکارروائیاں تیز کر دیں جبکہ مسلم لیگ (ن)سمیت اپوزیشن جماعتوں نے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے خفیہ تیاریاں شروع کر دی ہیں اس حوالے سے

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، مریم اور نگزیب اور رانا ثناء اللہ نے گوجرانوالہ میں ڈیرے جمالئے اور اپنے پلان پر عملدر آمد یقینی بنانے کیلئے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ (کل)جمعہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہوگا، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم نواز ، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے وفد کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کریں گے۔گوجرانوالہ جلسے کے انعقاد کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) کو تفویض کی گئی ہیں، جلسے کی کامیابی کے حوالے سے ایک ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پرمسلم لیگ (ن) کے اجلاس ہورہے ہیں اور اس حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، ترجمان (ن)لیگ مریم اور نگزیب اور صدر پنجاب مسلم لیگ (ن)رانا ثناء اللہ نے گوجرانوالہ میں ڈیرے جمالئے اور جلسے کو کامیاب بنانے اورقائدین کی شرکت کی تیاریاں مکمل طور پر خفیہ رکھی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز ریلی کی صورت میں جائیں گی یا صرف سکیورٹی قافلے کے ساتھ ، ابھی پلان سامنے نہیں آیا ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض لوگ چاہتے ہیں مریم نوازصرف ایک سکیورٹی قافلے کے ساتھ براستہ رنگ روڈ اورموٹروے گوجرانوالہ جائیں جبکہ لیگی رہنماؤں کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ مریم نوازجاتی امرا سے بڑی ریلی کی صورت میں شہرکے اندرسے ہوتی ہوئیں گوجرانوالہ پہنچیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قافلوں کوروکنے کے لئے حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھی تیاریاں تیز کر دیں ہیں ،پولیس کی جانب سے جاتی امرا کے اطراف میں کنٹینرزپہنچا دئیے گئے ہیں، کنٹینرز کے ذریعے راستوں کومکمل سیل کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے لیگی رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں اورڈیروں پرچھاپے بھی مارے جارہے ہیں، رات گئے پولیس نے رائیونڈ سے لیگی ایم پی اے مرزا جاوید کے ڈیرے پرچھاپہ مارا تاہم پولیس کسی کو بھی گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ نواز شریف اور مریم نواز کی ہدایت پرلیگی رہنما اورکارکن پہلے ہی روپوش ہوچکے ہیں۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف بھی چھاپہ مار کارروائیاں تیز کر دی گئیں جبکہ پیپلز پارٹی کے لالہ موسیٰ سے جلوس کی شکل میں گوجرانوالہ میں پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس کی قیادت کی بلاول بھٹو زر دار ی کرینگے ۔ لالہ موسیٰ سے روانگی سے قبل بلاول بھٹو زر داری پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے ادھر کامونکی سے مسلم لیگ نون کے متعدد رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close