ن لیگ نے اپنے پارٹی اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، کروڑوں روپے لندن چندے کے نام آئے اور گئے، پی ٹی آئی لیڈر نے بڑے الزامات لگا دیئے

اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے اپنے پارٹی اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی ، کروڑوں روپے لندن چندے کے نام آئے اور گئے ، پیپلز پارٹی حکومت گرانے کیلئے نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے، ہندوستان کے بزنس مین اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر

سجن جندل سے پیسے لیتے رہے ہیں۔ بدھ کو رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنے پارٹی اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی ہے، کروڑوں روپے لندن چندے کے نام آئے اور گئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے اکائونٹس میں شفافیت نہیں ہے، یہ بھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں، یہ نہیں بتا سکی ہے کہ پیسہ کہاں سے آیا اور کن مقاصد کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے، ان کے اوپر سوال اس لئے بنتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وزیراعظم اقامہ پر تھے، وزیر دفاع باہر سے تنخواہ لے رہے تھے،الزامات لگتے رہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی حکومت گرانے کیلئے نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے، ہندوستان کے بزنس مین اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سجن جندل سے پیسے لیتے رہے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ اب انہیں ان تمام سوالات کے جواب دینا ہو گا الیکشن کمیشن نے بھی سٹیٹ بینک سے تمام ریکارڈ منگوا لئے ہیں جس کے بعد سب حقیقت عیاں ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دے گی، تمام اکائونٹس میں آنے والے ہر پیسے کامیاب قوم کے سامنے لائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close