لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ،حکمرانوں کے خلاف اعلان بغاوت ہے انہیں سمندرمیں پھینک دیں گے، فضل الرحمان نے دھمکی دیدی

چارسدہ(آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماراحکمران عالمی اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ اور دھاندلی کی پیداوار ہے اس کے خلاف ہمارا اعلان بغاوت ہے، ہم اسے سمندربرد کریں گے۔ چارسدہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف نے اس ملک کی آزادی کے لیے قربانیاں دیں اورانگریز کے خلاف جدوجہد کی، ہم اسے راستے کے راہی ہیں اور وہی تحریک چلاتے ہوئے عالمی اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کونجات دلائیں گے، یہ 22 کروڑعوام کا ملک ہے جسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہماراحکمران اسی اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ اوردھاندلی کی پیداوار ہے اس کے خلاف ہماراعلان بغاوت ہے، ہم اسے سمندربردکریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کوتباہی کے دھانے پرلاکھڑاکیا ہے، غریب کاجینا دو بھر ہوچکا ہے، لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پرمجبورہوگئے ہیں، اور دوسری جانب ہم خطے میں تنہائی کاشکار ہیں، ان حکمرانوں کی کرسی کی کوئی اہمیت نہیں، ان کی حکمرانی کو مسترد کرتے ہیں، پس پشت قوتیں بھی اپنے مستقبل کے لیے ان کی پشت سے ہٹ جائیں، حکمرانوں کو لانے والے معافی مانگیں اوراداروں کومتنازعہ نہ بنایاجائے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ,ہم ترنوالہ نہیں لوہے کے چنے ہیں، حکومت مخالف تحریک کااعلان ہوچکا ہے، پورے ملک میں جلسے ہوں گے،اور یہ احتجاج حکومت کے خاتمے پررکے گا، حکمران دسمبر نہیں دیکھ پائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close