کراچی(پی این آئی)کورونا پھیلنے لگا، ہفتہ وار بازار بند کر دیئے گئے، پرانے سامان کے بازاروں کا کیا طے ہوا؟ جانیئے، شہر قائد کے ضلع وسطی میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والے تمام ہفتہ وار بازاروں کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع
وسطی محمد بخش دھاریجو نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ضلع وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بدھ، ہفتہ اور اتوار کو لگائے جانے والے تمام بازاروں کو بند کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پرانے سامان کے بازار بھی نہیں لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں ضلعی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ حکنامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں مجموعی طور پر 22 چھوٹے بڑے بازار لگائے جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں