وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو بڑا سرپرائز دیدیا، خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی کی ملک بھرمیں اجتماعات پر پابندی کی سفارش مسترد کر دی ہے، کورونا کی وجہ سے پابندی لگی تو اپوزیشن کو مظلوم بننے کا موقع ملے گا۔ نجی چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی کی اجتماعات کی ملک بھر میں اجتماعات پر پابندی

لگانے کی سفارش مسترد کی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پی ڈی ایم کے اجتماعات پر پابندی لگی تو اپوزیشن کو مظلوم بننے کا موقع مل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پر پابندی نہیں لگائیں گے بلکہ کیسز بڑھے تو سکولز ، شادی ہالز اور دیگر اجتماعات پر پابند لگ سکتی ہے۔ خیال رہے کہ این سی او سی نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پیر کے روز وزیراعظم عمران خان سے پی ڈی ایم کے جلسوں پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا ۔ اپوزیشن کی پی ڈی ایم نے ملک گیر جلسوں کا اعلان کر رکھا ہے جس کا پہلا جلسہ 16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں اور 18اکتوبر کو کراچی میں ہوگا۔وزیراعظم عمران خان پہلےہی اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دے چکے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عوام کو باہر نکالنے میں ناکام رہے گی اور ان کا چہرہ بے نقاب ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close