تعلیمی اداروں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعدادمیں ہوشربا اضافہ

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کے عملے کے7 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی،تعلیمی اداروں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 360 ہو گئی۔صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اب تک34 ہزار964 افراد کے نمونے لیے گئے،29 ہزار15

افراد میں کورونا وائرس منفی آیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تعلیمی اداروں میں 2ہزار26 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سات افراد کا ٹیسٹ کورونا پازیٹیو آیا۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا سے متاثرہ مجموعی افراد کی تعداد360 ہوگئی۔پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تعلیمی اداروں میں 5 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے،جبکہ لوئر چترال اور ابیٹ آباد میں ایک ایک شخص سے متاثر ہوا،،کوہستان لوئر کے تعلیمی اداروں میں 2 اور ہنگو میں 3 افرادکورونا سے متاثر ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں 5 ہزار589 افراد کا رزلٹ آنا باقی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں