جنوری سے پہلے حکومت جانے کے دعوئوں پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ردِ عمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری سے پہلے حکومت نہیں جارہی نوازشریف واپس آجائیں گے۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نوازکابیانیہ اپنی ہی پارٹی کیخلاف ہے یہ اپوزیشن کوغلط فہمی ہے کہ لوگ باہرنکلیں گے، نوازشریف

خودمیفیئرمیں بیٹھے ہیں اورپارٹی کوکہتے ہیں باہرنکلو،گرفتاران کواس لیے کیاجاتاہے کہ باہرچلے جاتے ہیں واپس نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اورشریف فیملی پرجوکیسزہیں اس میں تمام شواہدہیں ،تمام شواہددستاویزکی صورت میں ہیں عینی شاہدکی ضرورت ہی نہیں، اپوزیشن کی ڈیل کاتناظرکرپشن کی8کیسزہیں ان لوگوں نے نیب کی37میں سی34نکات پرترمیم کی تجویز دی اس وقت بھی ان ہی کیسزکی صورت میں ڈیل کی کوشش کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ (ن )لیگ نے الیکشن پرآرٹی ایس کی ناکامی اوردھاندلی کیالزامات لگائے، پنجاب میں15پٹیشن پی ٹی آئی اور11ن لیگ نے داخل کرائیں اگرن لیگ کولگتاہے دھاندلی ہوئی ہے توپٹیشن ان کی زیادہ ہوتیں، الیکشن میں فوج کونگراں حکومت نے تعینات کیاتھا، گزشتہ الیکشن عدلیہ نے کرائے توان پربھی الزامات لگائے گئے ،ہمیں کسی نظام کی طرف توجاناہوگاتاکہ ایسے اعتراضات نہ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں