لاہور(پی این آئی) سابق وزیرعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نجی کاروبار کی حیثیت سے پی آئی اے ان کے حوالے کی جائے تو وہ اس کو چلا کر دکھا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ سیکٹرمیں
کاروبارنہیں چلاسکتے، پی آئی اے پرائیویٹ سیکٹرمیں مجھے دیں چلا کر دکھاؤں گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے روزویلٹ ہوٹل کے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا ۔ ان سے ہوٹل نہیں سنبھالا جا رہا، روزویلٹ ہوٹل کبھی خسارے میں نہیں رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 1998میں روزویلٹ کی ویلیوایشن 180 ملین ڈالر آئی تھی ۔ سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ روزویلٹ کی نجکاری کی کوشش کی گئی، بڈنگ سے لوگ نہیں آئے، یہ ہوٹل پہلے بھی سرمایہ کاری کےذریعےہی چلتارہاہے روزویلٹ ہوٹل میں جولوگ دیکھتاہوں توشفافیت نظرنہیں آتی، روزویلٹ اورپی آئی اےکابھی چیئرمین رہاہوں، 1998میں روزویلٹ کی ویلیوایشن180ملین ڈالر تھی ۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا کورونا وبا صرف گوجرانوالہ میں بڑھ رہی ہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا نہیں بڑھ رہی، تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہو رہا۔ حکومت یا تو تعداد چھپا رہی ہے یا درست معلومات نہیں دےرہی ہے۔ یہ کوویڈ 19 نہیں کوویڈ 18 ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسوں کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک عوامی جدوجہد ہے جو شروع ہورہی ہے، جلسوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیا اب ٹائیگر فورس مہنگائی کو کنٹرول کرے گی ، کابینہ میں ہمیشہ پہلا ایجنڈا مہنگائی ہوتا ہے مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے کوئی بھی معاملہ بہتر طریقے سے نہیں چل رہا، ان کی توجہ صرف اپوزیشن کے خلاف کیس بنانے پر مرکوز ہے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم 16 اکتوبر سے گوجرانوالہ میں پہلا جلسہ کر کے عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں