طالب علموں کو لانے اور کھانے پینے کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتا ، مولانا فضل الرحمٰن نے پوری’رقم‘نہ ملنے پر لندن پیغام بھجوا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کے شروع ہونے سے پہلے ہی جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ناراض ہونے کا انکشاف ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار و صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان فی الحال

پوری رقم نہ ملنے پر ناراض ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں ایک اہم سیاسی رہنما کو فون کیا ،اور کہا ہے کہ طالب علموں کو لانے اور کھانے پینے کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتا ، کیوں کہ مولانا اپوزیشن کی تحریک کے حوالے سے فی الحال پوری رقم نہ ملنے پر ناراض ہیں ۔ تجزیہ کار کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی گوجرانوالہ جلسے میں شرکت کے لیے وزیر آباد سے چند لوگ لے کر آئیں گے ۔اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے بھی اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو خواہ مخواہ ہیرو نہ بنایا جائے، احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، دشمن مختلف حربوں سے پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی معاملات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی احتجاجی تحریک یااشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق بات چیت کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو خواہ مخواہ ہیرو نہ بنایا جائے۔اپوزیشن ایجنڈا خود بے نقاب ہورہا ہے، اپوزیشن کی تحریک عوام کی نہیں ہے، بلکہ ایلیٹ کلاس کے تحفظ کیلئے ہے ،جب کہ اجلاس میں حکومتی ارکان نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسے کرنے کی اجازت دی جائے ، جس پر وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ، کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد متعلقہ ضلعی انتظامیہ یقینی بنائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close