کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں زیر تعلیم لڑکیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک زیر تعلیم لڑکیوں کو ماہانہ وظائف دینے کا منصوبہ تیار کرلیا ،صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلا س میں منظوری کے بعد عمل درآمد شروع
کر دیا جائے گا ۔سیکرٹری خزانہ بلوچستان نور الحق بلوچ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بلوچستان میں ہشتم جماعت سے بار ہوِیں جماعت تک ایک لاکھ دس ہزار طالبات زیر تعلیم ہیں ،صوبائی حکومت نے ان طالبات کو ماہانہ وظائف دینے کا فیصلہ کیا ہے ،سیکرٹری خزانہ بلوچستان نے بتایا کہ جماعت ہشتم سے اٹھویں جماعت کی طالبات کو پانچ سو روپے ،جماعت نویں اور دسویں کی طالبات کو آٹھ سو روپے اور انٹر کی طالبات کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جس پر بلوچستان حکومت اپنے وسائل سے سالانہ ایک ارب بیس کروڑ روپے خرچ کرے گی ،نور الحق بلوچ نے بتایا کہ دئیے جانے والا اسکالر شپ کو خردبرد سے بچانے کیلئے رقم طالبات کے اکاونٹس میں براہ راست منتقل کی جائے گیجس کیلئے بینک اکاونٹس ،اومنی اور ایزی پیسہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی ،، سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ بلوچستان کابینہ کے ائندہ اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے اس منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں