حکومت نے چھٹی سے 12 ویں جماعت کی طالبات کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کر لیا

کوئٹہ(پی این آئی )بلوچستان حکومت نے چھٹی سے 12 ویں جماعت کی طالبات کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چھٹی سے 8 ویں جماعت کی طالبات کو ماہانہ 500 روپے دیے جائیں گے جب کہ میٹرک کی طالبات کو 800 روپے ملیں گے۔نجی نیو ز چینل کے مطابق صوبے میں انٹر کی طالبات کو

بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔بلوچستان حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ صوبے کی خواتین میں تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے کیاگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close