بچے کیا کریں گے؟ پاکستان کے تمام چڑیا گھر بند کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی؟ وجہ کیا ہوئی

اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میںرکن کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید نے اسلام آباد کا چڑیا گھر بند ہونے کا معاملہ اٹھایا ، سینیٹر ثمینہ سعید نے کہاکہ پورے پاکستان کے چڑیاگھر بندہونے چاہیئے،جس طریقے سے جانور رکھے ہوئے تھے تو یہ بہتر ہے کہ چڑیاگھر نہ ہو ،

جانوروں اور پرندوں کوپنجروں میں بند رکھنے کے خلاف ہو، رکن کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کا اچھا فیصلہ کیا گیا تھا،چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہوتے ہیں کہ پلاسٹک پر پابندی ہے ، لیکن ابھی تک پلاسٹک پر پابندی نہیں لگ سکی ، ارکان کمیٹی نے اسلام آباد کی مارکیٹس میںصفائی کی ناقص صورتحال کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مارکیٹس کا حال بہت برا ہے، ریسٹورنٹس کی بھی ذمہ داری ہے ان کو جرمانہ کریں، چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ کوڑا اٹھنا شروع ہو گیا ہے، سٹریٹ لائٹس چلانا شروع کر دی ہیں، لوگ گھروں سے پانی باہر پھینک رہے ہیں،سینیٹر مشاہد حسین سید کے ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سی ڈی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد میں مارگلہ ہائی وے تعمیر کی جائے گی اور یہ ہائی وے ماسٹر پلان کا حصہ ہے جس سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک متاثر نہیں ہو گا، سینیٹر مشاہد حسین سید نے مارگلہ ہائی وے کا نقشہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں