حکومتی حکمت عملی کیسے ناکام بنا کر جلسہ ہر حال میں کیا جائے گا؟ پی ڈی ایم کی قیادت نے حکمت عملی طے کر لی

گوجرانوالہ(آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ )پی ڈی ایم)کی صوبائی قیادت نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی ہر چال ناکام ہوگی، کسی بھی قیمت پر گوجرانوالہ جلسہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق منگل کو ضلع گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی صوبائی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں

16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے مشاورت اور حکومت کی جانب سے ڈالی جانے والی انتظامی رکاوٹوں کا جائزہ لیاگیا،پی ڈی ایم صوبائی قیادت کے جلا س میں 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ جلسے کی حکمت عملی،پی ڈی ایم کے رہنماوں کی متبادل حکمت عملی مرتب کرنے پر مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، پی ڈی ایم صوبائی قیادت کا اجلاس میں جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر، رانا ثنااللہ، قمر زمان کائرہ جمیعت علمااسلام (ف)کے قائدین ،قومی وطن پارٹی، جمعیت علماپاکستان،عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جمعیت اہلحدیث کی صوبائی قیادت بھی شریک ہوئی اجلاس کے بعد پی ڈی ایم صوبائی قیادت نے کہا کہ شہریوں کے اظہاررائے کے آئینی وقانونی حق کو سلب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پی ڈی ایم حکومت کی فسطائیت اورآمرانہ ہتھکنڈوں کا متحد ہوکر مقابلہ کرے گی اجلاس میں شریک رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے ایماپر انتظامیہ سرکاری مشینری استعمال کرکے خوف وہراس پیدا کررہی ہے۔سلیکٹڈ حکومت ہر چال ناکام ہوگی، کسی بھی قیمت پر گوجرانوالہ جلسہ ہوگا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close