ایک کروڑ نوکریوں کا سوال معصومانہ نہیں ظالمانہ ہے،حکومتی نمائندے جلی کٹی سنانے لگے نوازشریف کے اپنے بچے لندن میں، دوسروں کے بچوں کو کروونا میں جھونک رہے ہیں

اسلام آباد (این این آئی) کابینہ کی بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریوں کا سوال معصومانہ نہیں ظالمانہ ہے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے اپنے بچے لندن میں ہیں لیکن دوسروں کے بچوں کو کروونا میں جھونک رہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ سخت وقت تمام ملکوں پر آیا ہوا ہے ،بدقسمتی سے

کرونا دوبارہ شروع ہورہا ہے ،ان کے قول و فعل میں تضاد اور بہت منافقت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی روکنے کی حکومتی حکمت عملی کامیاب ہوگی اور لوگوں کو واضح فرق نظر آئے گا۔ ایک بار پھر انہوںنے کہاکہ روزویلٹ ہوٹل کو فروخت کرنے کا کوئی پروگرام نہیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close