اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھ کی ہمیں کوئی فکر نہیں ، یہ چاہتے ہیں حکومت دبائو میں آکر کوئی رعایت دے ،مولانا فضل الرحمان کا بیٹا منتخب ہوا تو الیکشن ٹھیک ،مولانا خود ہارے تو الیکشن غلط تھا،مہنگائی کو کنٹرول کر
نے کا میکنزم بن چکا ہے ،آنے والے دنوں میں مہنگائی کا مسئلہ حل ہوجائے گا،سندھ حکومت کا گندم ریلیز نہ کرنے کا اقدام بدنیتی پر مبنی تھا،نیویارک میں پی آئی اے کا ہوٹل روزویلٹ ہم نے بیچا نہیں ، حکومت نے تو قرضہ ادا کر کے اسے مکمل ملکیت میں لے لیا ہے ۔ منگل کو وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس تھا ،مہنگائی کا ایشو بہت اہم مسئلہ ہے ،وزیراعظم کو مہنگائی پر سب سے زیادہ تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کو کنڑول کرنے کا میکنزم بنایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کم کیا جائے گا،آنے والے دنوں میں مہنگائی کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ آٹا پاکستان میں سب لوگ استعمال کر تے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان اور کے پی کے گندم کم پیدا کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس وقت ہمارے گندم کے ذخائر پورے ہیں۔ انہوکںنے کہاکہ پنجاب میں آٹے کی قیمت آٹھ سو سے ہزار روپے فی بیس کلو ہے،سندھ میں قیمت کا چار سو سے پانچ سو روپے کا فرق ہے۔ وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ سندھ حکومت کا منفی کردار رہا ہے،سندھ حکومت کا گندم ریلیز نہ کرنے کا اقدام بدنیتی پر مبنی تھا،سندھ حکومت نے گندم کا اسٹاک ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ روزویلٹ ہم نے بیچا نہیں ہے ،حکومت نے روزویلٹ کا قرضہ ادا کرکے اسے مکمل ملکیت میں لے لیا ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کرونا کے باعث روزویلٹ ہوٹل خسارے میں تھا۔ انہوںنے واضح کیاکہ یہ چہ میگوئیاں غلط ہیں کہ روزویلٹ ہوٹل کو بیچ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ روزویلٹ ہوٹل کی بہترین طریقے سے دیکھ بھال کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف سمیت سابق وزرائے اعظم نے مختلف کیمپ آفس کھولے ہوئے تھے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صرف ایک کیمپ آفس کھولنے کی اجازت ہونی چاہیے ،کیمپ آفس کے اخراجات بھی متعین ہونے چاہئیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھ کی ہمیں کوئی فکر نہیں،وہ جلسے کریں جتنے کرسکتے ہیں۔ انہوکںنے کہاکہ ہم نے ان کے جلسے پر بات ہی نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ حکومت اور معیشت مستحکم ہو۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے احتجاج کا کوئی اخلاقی جواز نہیں،اپوزیشن کا ایک ہی مقصد ہے کہ حکومت دبائو میں آکر ان کو کوئی رعایت دے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کا بیٹا منتخب ہوا تو الیکشن ٹھیک مولانا فضل الرحمان خود منتخب نہیں ہوئے تو الیکشن غلط تھا۔ انہوںنے کہاکہ یہ مولانا فضل الرحمان کو استعمال کررہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں