نواز شریف کو لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی مہنگی پڑ گئی، لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی،شکایت کر دی گئی لندن پولیس نے تفصیلات مانگ لیں

لندن(این این آئی)سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے لاک ڈاؤن قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر لندن پولیس نے ایک شہری سے تفصیلات مانگ لیں۔سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف بلیو آن بلیو نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کچھ دیگر افراد کے ساتھ

ہائیڈ پارک میں واک کر رہے تھے۔اس ویڈیو پر ریڈئینٹ (RadiantSez) نے میٹروپولیٹن پولیس کی توجہ دلائی اور ساتھ لکھا کہ یہ لوگ 6 افراد کے اصول اور ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔اس پر میٹروپولیٹن پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ صارف سے کہا کہ وہ براہ راست پیغام بھیج کر انہیں تفصیلات مہیا کریں۔شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق نواز شریف جب ہائیڈ پارک میں چہل قدمی کے لیے گئے تو ان کے ساتھ صرف پانچ مزید افراد تھے، برطانوی حکومت کی کووِڈ گائیڈ لائنز کے تحت 6 افراد قانونی طور پر ایک جگہ جمع ہو سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close