مریم نواز کے منہ سے آدھا سچ نکل گیا

اسلام آباد (پی این آئی )معاون خصوصی شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مریم صاحبہ کے منہ سے آدھا سچ نکل گیا۔معاون خصوصی سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انٹرویو میں مریم صاحبہ نےمان لیا کہ وہ اور اُن کے والد اس لیے چپ تھے

کیونکہ شہباز شریف ڈیل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔روزنامہ جنگ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ پہلا آدھا سچ ہے جو مریم صاحبہ کے منہ سے نکلا ہے جبکہ آدھا سچ ابھی باقی ہےکہ مریم صاحبہ نے خود ڈیل کی کیا کیا کوششیں کی ہیں، یہ کہانی پھر سہی۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شہباز شریف والد کی طرح ہیں، کوئی اختلاف نہیں، ہم پر کوئی الزام نہیں تھا اسی لیے اقامے کا سہارا لیا گیا۔ انٹرویو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد کی دل کی سرجری ہوگی اور کوئی خطرہ نہ ہوا تو وہ وطن واپس آجائیں گے، نواز شریف لندن میں علاج کرارہے ہیں، اسپتال میں داخل کرانا ضروری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ بالکل واضح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close