مذاکرات ناکام ہو گئے، انتظامیہ نے پی ڈی ایم قیادت کو گوجرانوالہ جلسے کے انعقاد پر جواب دیدیا

گوجرانوالہ(پی این آئی)مذاکرات ناکام ہو گئے، انتظامیہ نے پی ڈی ایم قیادت کو گوجرانوالہ جلسے کے انعقاد پر جواب دیدیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) اورگوجرانوالہ انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ن لیگ کی مقامی قیادت کا دعویٰ ہے کہ مقامی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے

کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے انکار کے بعد اعلان کیا ہے کہ اب پی ڈی ایم کا جلسہ جی ٹی روڈ پر ہوگا۔پی ڈی ایم نے اپنا پہلا باضابطہ جلسہ گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کوکرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ دوسرا جلسہ کراچی میں 18 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close