کچھ دن بعد عمران خان کو بھی جیل جانا پڑے گا، بڑ ے سیاستدان نے بڑی پیشنگوئی کر دی

بہاولپور(پی این آئی)سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو گرانا بڑی بات نہیں، ہم تو نظام بدلنا چاہتے ہیں۔دنیا نے ووٹ کو عزت دے کر ترقی کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے بہاولپورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں احتساب کا کہہ کر جیلوں میں ڈال دیا گیا،

عمران بھائی بھلے جیل بھیج دینا لیکن کچھ دنوں تک آپ نے بھی جیل جانا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے مخالف جیل جائیں لیکن جیسی کرنی ویسی بھرنی۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ووٹ سے منتخب حکومت کو مشرف نے مارشل لگا کر گرایا گیا، دنیا نے ووٹ کو عزت دے کر ترقی کی ہے، حکومت کو گرانا نہیں چاہتے بلکہ نظام بدلنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب کا ادارہ حکومت کے کنٹرول سے باہر ہونا چاہیے،عدالتی فیصلوں کے بعد کہا گیا کہ یہ غدار ہیں۔ ہماری حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم کی ، سڑکیں بھی ہم نے بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close