کوئٹہ( این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں ٹائیفائیڈ کی نئی قسم پھیلنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے اس حوالے پر رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹائیفائیڈ کے فوری کنٹرول کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں،انہوں نے کوئٹہ سمیت
صوبے بھر میں ٹائیفائیڈ کی نئی قسم ایکس ڈی آر سے بچاؤ کے لئے فوری طور پر بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں