لاہور (پی این آئی) وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکول دوبارہ بند ہونے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال اسکول دوبارہ بند کرنا پڑیں گے ، کیوں کہ کورونا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں ، جب کہ گزشتہ برس
اسموگ کی وجہ سے ماسک کے استعمال کا کہا تھا ۔اسی حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کاجلد بازی میں لیا گیا فیصلہ تدریسی عمل کوتباہ کر دے گا ، تعلیمی ادارے کھولنے سےمتعلق فیصلہ سوچ بچاراوراحتیاط کےساتھ کیاگیا ، چھ ماہ سےتدریسی عمل کی بندش نے طلبا کوبری طرح متاثرکیا ، کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے وزارتِ صحت کا مشورہ لیں گے، کیونکہ طلبا کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے ، لک میں کورونا وبا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، وبا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے اسکول بند کیے ہیں۔شفقت محمود کا مزید کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران اسکولوں کی انسپکشن کی گئی۔سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ کورونا کیسز میں کمی کے بعد ملک بھر میں 15ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے گئے ، پہلے مرحلے کے آغاز میں میٹرک کلاسز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تدریسی عمل کا آغاز ہوا ، دوسرے مرحلے میں چھٹی جماعت سے آٹھویں کلاس تک کے بچوں کو اسکول بلا یا گیا ، جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں پرائمری اسکول بھی کھل چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اسکولوں میں سماجی فاصلہ اختیار کیا جائے ، بچے اور والدین کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا ، جبکہ والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں اسکول ہر گز نہ بھیجیں ، طبیعت زیادہ خراب ہو تو ٹیسٹ کرائیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری اسکول انتظامیہ کو آگاہ کریں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں