اپوزیشن کی تحریک کا مقابلہ کرنے کیلئے وزیراعظم بھی متحرک، کن کن وزرا اور سینئر رہنمائوں کا اجلاس طلب کر لیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن کی تحریک سے متعلق مشاورت کے لیے وزیراعظم کی طرف سے وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد

چوہدری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی شہزاد اکبر اور ڈاکٹر بابر اعوان کے ساتھ دیگر کو بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے شروع کی گئی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، جب کہ اس اجلاس میں وزیراعظم حکومتی معاملات کے بارے میں شرکا سے ملنے والی تجاویز پر بھی غور کریں گے۔دوسری طرف حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے جلسوں کے بعد اگلا لائحہ عمل بھی بتا دیا ، انہوں نے کہا ہے کہ ہم جلسوں کے بعد ریلیوں کی طرف جائیں گے اور جب پی ڈی ایم کی قیادت مناسب سمجھے گی تو استعفے بھی دیے جائیں گے ، پی ڈی ایم کے جلسے سے مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز اور بلاول بھٹو خطاب کریں گے ، ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے اور یہ 16اکتوبر کے جلسے پر اثر اندا ز ہونے کی کوشش ہے ، 16اکتوبرکو نا اہل حکومت کے خلاف ریفرینڈم ہوگا ، کیوں کہ لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں ، لیکن حکومت کی طرف سے اس سے پہلے ہی سیاسی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، مقدمات سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو مصروف رکھنے کی سازش ہے ۔راناثناءاللہ نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک کے دوران جب قیادت کو صحیح لگے گا تو استعفے بھی دیئے جائیں گے ، اگر حکومت نے کریک ڈاؤن کیا تو ہمارا بیانیہ سچ ثابت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close