اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہاہے کہ کورونا وباء کے دوران لوگوں کی جان کی حفاظت اور روزگار کو تحفظ پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے، اگر میں این سی او سی کے چیئرمین کی حیثیت سے سوچوں تو سارے جلسوں پر پابندی لگا دوں ۔ لیکن جمہوری نظام ہے ہم ایسا نہیں
کر نا چاہتے کہ لوگ سمجھیں کہ ہم اپوزیشن کے جلسے رکوانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے درخواست ہے کہ وہ جلسوں کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران لوگوں کی جان کی حفاظت اور روزگار کو تحفظ پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ہمیں ایسے عوامل سے گریز کرنا چاہیے جن سے عوام کی صحت کو خطرہ ہو ۔ اگر میں این سی او سی کے چیئرمین کی حیثیت سے سوچوں تو سارے جلسوں پر پابندی لگا دوں ۔ لیکن جمہوری نظام ہے ہم ایسا نہیں کر نا چاہتے کہ لوگ سمجھیں کہ ہم اپوزیشن کے جلسے رکوانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے درخواست ہے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔ ہم ایسا اقدام کیوں کرنا چا رہے ہیں جس سے لوگوں کی صحت کو بھی خطرہ ہو اور روزگار نہ بھی ملے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تجویز رکھی تھی کہ جلسے میں محدود لوگ ہوں فیصلہ صوبوں کے ساتھ مل کر کریں گے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں