اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کروانے کو تیار ہوں، طاقتور شخصیت نے وزیراعظم عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے وزیراعظم کو پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں رابطوں کا فقدان ہے، دونوں کے درمیان بعض معاملات پرمذاکرات ہونے چاہئیں، وزیراعظم کہیں تو کردار ادا کرسکتا ہوں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ

اسٹیبلشمنٹ پر حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کی سازش ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ یہ اپنے مفادات کیلئے اداروں سے مقابلہ کرنے جا رہے ہیں۔ یہ بڑی خطرناک کیفیت ہے، یہ بھارت کا بیانیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں رابطوں کا فقدان ہے۔ کچھ چیزوں پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔وزیراعظم کہیں تو میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی معاملات پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی احتجاجی تحریک یااشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو خواہ مخواہ ہیرو نہ بنایا جائے۔اپوزیشن ایجنڈا خود بے نقاب ہورہا ہے، اپوزیشن کی تحریک عوام کی نہیں ہے، بلکہ ایلیٹ کلاس کے تحفظ کیلئے ہے۔ اجلاس میں حکومتی ارکان نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسے کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد متعلقہ ضلعی انتظامیہ یقینی بنائے گی۔پرامن احتجاج اور جلسے کرنا اپوزیشن کا آئینی قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دشمن مختلف حربوں سے پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں