پولیس نے عابد ملہی کو کہاں منتقل کر دیا، کون کون سے ٹیسٹ کروائے جائیں گے؟ تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) پولیس نے ملزم عابد ملہی کو لاہور پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن آفس پہنچا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی انویسٹیگیشن اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ماڈل ٹاؤن آفس میں موجود ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عابد

ملہی سے سی آئی اے آفس میں تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ ملزم عابد ملہی کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پہنچا دیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتاری کے بعد لاہور لایا گیا جہاں اسے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن آفس منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عابد ملہی کا پولی گرافک اور ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ملزم عابد ملہی کو صبح انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم عابد ملہی کی شناخت پریڈ بھی کروائی جائے گی اس کے ساتھ اس کا دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا۔واضح رہے کہ ملزم عابد علی کو لاہور پولیس نے فیصل آباد میں مارے گئے چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ پنجاب پولیس نے خفیہ اداروں کی مدد سے انٹیلی جنس اطلاعات حاصل کرنے کے بعد فیصل آباد میں چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سانحہ گجر پورہ کے ایک ماہ اور 2 دن کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملزم 5 مرتبہ مختلف مقامات پر پولیس کے چھاپہ مارنے پر فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔تاہم اس مرتبہ خفیہ اداروں اور پولیس کی جانب سے باقاعدہ ریکی کرنے اور موثر حکمت عملی کے تحت ملزم کو ٹریس کیا گیا اور پھر پیر کے روز فیصل آباد میں چھاپہ مار کر ملزم عابد کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان اور شہباز گل کی جانب سے بھی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں