موٹروے زیادتی کےگرفتار ملزم کو قانون کے تحت سزادی جائے گی، صدر عارف علوی نے قوم کو یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (آئی این پی ) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کا دوسرا ملزم گرفتار کرلیا گیاہے، ملزم کو قانون کے تحت سزادی جائے گی۔پیر کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک اپنے آپ کو حفاظت میں محسوس کرے۔ خاص

طور پر ہماری خواتین اور بچے خود کو حفاظت میںمحسوس کریں۔خیال رہے کہ لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد فرار ہونے والے مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عابد ملہی گرفتار ہو گیا ہے اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سیگرفتار کیا گیا ہے پولیس جلد تمام معلومات میڈیا سے شیئر کرے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل 14 ستمبر کو سی آئی اے کی ٹیم نے موٹروے زیادتی کیس کے ایک ملزم شفقت کو دیپالپور کے نواحی گاں سے گرفتار کیا تھا۔ملزم شفقت نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کیا جبکہ ملزم کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون کی رپورٹ سے میچ کر گیا تھا۔بعد ازاں 15 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرکزی ملزم شفقت سمیت گرفتار تینوں ملزمان کو 29 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔واضح رہے کہ 9 ستمبر کی رات گجر پورہ کے قریب موٹر وے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close