ن لیگ نے گوجرانوالہ جلسے میں پولیس پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا، تشویشناک خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) نے گوجرانوالہ جلسے میں پولیس پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گوجرانوالہ جلسے میں خاص بندے منتخب کر لیے ہیں جو پولیس پر پتھراؤ کریں گے جس سے

ان پر پولیس تشدد کرے گی اور پھر جواب میں مسلم لیگ (ن) روئے گی کہ پولیس نے ان پر تشدد کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کہا جائے گا کہ دیکھیں ہمیں روکا جارہا ہے۔ سینیئر صحافی نے مزید کہا کہ پولیس پر پتھراؤ اور تصادم کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) میڈیا میں اس بات کو کیش کروانے کی کوشش کرے گی اور ان کی جانب سے رونا ڈالا جائے گا کہ ہم پر تشدد ہو گیا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی معاملات پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی احتجاجی تحریک یااشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو خواہ مخواہ ہیرو نہ بنایا جائے۔ اپوزیشن ایجنڈا خود بے نقاب ہورہا ہے، اپوزیشن کی تحریک عوام کی نہیں ہے، بلکہ ایلیٹ کلاس کے تحفظ کیلئے ہے۔اجلاس میں حکومتی ارکان نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسے کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد متعلقہ ضلعی انتظامیہ یقینی بنائے گی۔پرامن احتجاج اور جلسے کرنا اپوزیشن کا آئینی قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دشمن مختلف حربوں سے پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close