عابد ملہی کو گرفتار کروانے میں کس کی مدد نکلی؟ دلچسپ تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی) گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو اس کی بیوی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے ملزم عابد ملہی کو اس کی بیوی کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے عابد ملہی کی بیوی کو خصوصی موبائل فراہم کیا تھا، جس پر اس کی مانیٹرنگ

کی جارہی تھی۔ملزم عابد ملہی مختلف نمبروں سے بیوی کو کال کرتا تھا، اور اس سے رابطے میں تھا۔ لاہور پولیس اور حساس ادارے کی مانیٹرنگ ٹیم کو آج اطلاع ملی تھی کہ ملزم عابد ملہی نے اپنی بیوی کو ملاقات کے لیے فیصل آباد بلایا ہے جس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیم نے اس کی بیوی کو فیصل آباد پہنچایا اور حساس ادارے اور پولیس کی ٹیم نے سول لباس میں اس کی بیوی کا پیچھا کیا اور جب وہ بیوی سے ملاقات کے لیے نکلا تو پولیس نے بغیر کسی مزاحمت کے ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے باقاعدہ جال بنایا تھا جس میں وہ پھنس گیا۔ سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے بغیر کسی تشدد کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملزم عابد ملہی کی گرفتاری میں اس کی بیوی کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملزم عابد علی کو لاہور پولیس نے فیصل آباد میں مارے گئے چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔پنجاب پولیس نے خفیہ اداروں کی مدد سے انٹیلی جنس اطلاعات حاصل کرنے کے بعد فیصل آباد میں چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سانحہ گجر پورہ کے ایک ماہ اور 2 دن کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا کہ عابد ملہی کو جلد گرفتار کرلیں گے، ملزم کی گرفتاری میں تاخیر کی مکمل ذمہ داری لیتاہوں، جرم کا ہوجانا اور اس کو روکا نہیں جاسکا یہ ہماری ذمہ داری ہے، لیکن میں نے اس بارے میں سینے پر ہاتھ مار کرکہا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی 48گھنٹوں میں کروں گا، تاہم 72گھنٹوں میں ہی ہم نے ملزمان کو مکمل سراغ لگا لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close