عسکری قیادت کا اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ، حیرت انگیز مہارت جنرل ندیم رضا کا پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ، ائیرچیف کے ہمراہ ایف 16 طیارہ اڑایا

راولپنڈی(این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور نے جنرل ندیم رضا کا استقبال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے بیس پر جنگی تیاریوں،

آپریشنل یونٹس کا جائزہ لیا۔ جنرل ندیم رضا نے ائیر چیف کے ہمراہ ایف سولہ طیارہ بھی اڑایا۔جنرل ندیم رضا اور ائیر چیف نے فارمیشن میں طیارہ اڑایا اور جنگی مشق بھی کی۔ جنرل ندیم رضا نے فضائیہ کے ائیر واریئرز کے جذبہ اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ جدید جنگی صورتحال میں آپریشنل کامیابیوں کے لیے سروسز کے درمیان ہم آہنگی کا ہونا ضروری ہے۔ پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور اعلی جذبے کا کوئی ثانی نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close