گوجرانوالہ جلسے سے پہلے گرفتاریوں کا خطرہ،ن لیگی کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)نے گوجرانوالہ میں جلسے سے قبل ممکنہ گرفتاریوں کے حوالے سے متحرک کارکنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذمہ داران کی جانب سے متحرک کارکنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے گرفتاریاں متوقع ہیں اس لئے

کسی غیر متعلقہ کال کو اٹینڈ کیا جائے اور نہ اس کا جواب دیا جائے ۔کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی غیر متعلقہ شخص سے ملاقات نہ کریں اگر کوئی گھر آکر پوچھے تو آپ کے گھر والے آپ کانہ بتائیں۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کوشش کریں 16اکتوبرتک محلے سے آگے پیچھے رہیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close