اگر حکومت عوام کیساتھ جنگ کرے گی تو جیت نہیں سکے گی ‘ مریم نواز نے بڑے دعوے کر دیئے

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر حکومت عوام کے ساتھ جنگ کرے گی تو جیت نہیں سکے گی ، سی پیک پاکستان کی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور گیم چینجر ہے ،ایسے شخص جس کے اوپر سوالات اٹھ رہے ہیں اورثبوت کے ساتھ الزامات لگ رہے ہیں ان

الزامات کو کلیئرکئے بغیر آپ سی پیک کی سربراہی نہیں کرسکتے ۔مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کچھ بھی کرلے اگر عوام کے ساتھ کرے گی تویہ نہیں جیت سکیں گے اس کاجواب عوام خود دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ عوام مہنگائی ،بیروزگاری اور حکومت کی نالائقی سے تنگ آئی ہوئی ہے ، عوام نے نوازشریف کی آواز پر لبیک کہا ہے اورانشاء اللہ تعالیٰ فتح ونصرت عوام کی ہوگی اور انشاء اللہ اس نالائق ، ناہل اور مسلط شدہ وزیراعظم سے قوم کو نجات ملے گی ، یہ تحریک کامیاب ہوگی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close