پاکستان کی قسمت کا فیصلہ، ایف اے ٹی ایف کےخصوصی گروپ کا اجلاس کل سے شروع

اسلام آباد(آئی این پی) ایف اے ٹی ایف انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کا 2 روزہ اجلاس منگل کو شروع ہوگا،خصوصی گروپ پاکستان کی کارکردگی پر تجاویز مرتب کرے گا۔گروپ میں چین، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیوزی لینڈ ،بھارت شامل ہیں،خصوصی گروپ کی رپورٹ 21سے 23اکتوبر تک ایف اے ٹی

ایف اجلاس میں پیش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کا 2 روزہ اجلاس(آج)منگل سے ہوگا، جس میں ایف اے ٹی ایف کاخصوصی گروپ پاکستان کی کارکردگی پر تجاویز مرتب کرے گا۔گروپ میں چین، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیوزی لینڈ ،بھارت شامل ہیں، خصوصی گروپ کیاجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کے پیش نظر رپورٹ تیار ہوگی، رپورٹ21 سے 23 اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہوسکتے ہیں، پاکستان نے آئی سی آرجی کے 150 سوالات کا مفصل جواب دیا، پاکستان نے 27 میں سے 21 اہداف پربڑی پیش رفت کی ہے اور نیکٹا، اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،ایف ایم یو نے تمام اہداف پورے کئے۔خیال رہے گزشتہ سال پاکستان نے 27 اہداف میں سے 14 پر بڑی پیش رفت کی تھی۔یاد رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ورچوئل اجلاس 21 سے 23 اکتوبر تک ہوگا، جس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیاجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close