اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کر نے کی اجازت دینے کے حوالے سےہاں یا نہ کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، وزراء نے اپنی اپنی رائے دیدی

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کر نے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کو جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائے،ضلعی انتظامیہ جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائے۔ پیر کو وزیر اعظم کی سربراہی میں سیاسی معامات پر اعلیٰ سطح کا

اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ۔ اجلاس میں شریک وزراء اور معاونین نے اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دینے کی تجویز دی حکومتی اراکین نے کہاکہ اپوزیشن ملک بھر میں جہاں جلسے کرنے دئیے جائیں،اپوزیشن کو جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائے۔ اراکین نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close