شیخ رشید کو بڑا جھٹکا، سعید غنی نے شیخ رشید کو مولانا عادل کیس میں شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کر دیا

کراچی(آئی این پی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مولانا عادل شہادت کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا ۔پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور وفاق المدرس العربیہ پاکستان کے مرکزی عہدے دار مولانا

عادل کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد کو شامل تفتیش کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔سعید غنی نے کہا کہ شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جلسوں میں کورونا اور دہشت گردی پھیلنے کا خدشہ ہے، اگر شیخ رشید کو دہشت گردی کا علم ہے تو حکومت نے کیا انتظامات کئے لہٰذا اس سے متعلق شیخ رشید کو شامل تفتیش کیا جائے۔یادرہے کہ ہفتہ کوکراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ سے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور وفاق المدرس العربیہ پاکستان کے مرکزی عہدے دار مولانا عادل ڈرائیور سمیت شہید ہوگئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close