اینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا ،ن لیگ سے منحرف رہنما رکن اسمبلی اشرف انصاری نےن لیگ کو دو ٹوک جواب دیدیا

لاہور (پی این آئی ) دو روز کے وقفے کے بعد پیر کے روز شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے باقی رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے اجلاس میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ن لیگی ارکان نے ان سے غیر مہذب رویہ اختیار کیا

تو وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے اور اجلاس میں ہر صورت شرکت کریں گے۔دریں اثنا صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف کی کرپشن کی دم پر عدالتی اور احتسابی اداروں نے پاں رکھا تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی، قومی پارٹی کی دعویدار (ن) لیگ نے ’’پگ‘‘کی صورت میں پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کر دیا۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پگ کے نیچے سارے ن لیگی ٹھگ ہیں، مسلم لیگ (ن) میں اندرونی دھڑے بازی روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے، شہباز شریف کی گرفتاری پر پگ پہن کر خوشی کا اظہار کئی سوالات کو جنم لے رہا ہے، ملکی سیاست میں عصبیت اور صوبائیت کا کارڈ کسی کو نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close