خلیج بنگال میں ہوا کا کم دبائو ڈپریشن میں تبدیل ، پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس سے کوئی خطرہ ہے یا نہیں ؟ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں

کراچی(پی این آئی)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہاہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دبائو ڈپریشن میں تبدیل ہوکر مشرقی بھارت میں موجود ہے، پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں

بننے والا ہوا کا کم دبائو ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن مشرقی بھارت میں موجود ہے اور اس کے سبب وہاں کے ساحلی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ ڈپریشن وسطی بھارت تک آسکتاہے تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس سے براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close